18 اکتوبر 2010 - 20:30

قربانی رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ مقررین کا شہید قائد کی 22ویں برسی کے اجتماعات سے خطاب۔

پاکستان کی بقا ء اور سلامتی کے لئے پیروان شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی رحمۃاللہ علیہ ہر لمحہ تیار ہیں،پاکستان کو امریکی کالونی نہیں بننے دیں گے،ملکی استحکام کی خاطر قائد شہید علامہ عارف حسینی نے اپنی جان تک قربان کر دی ،قربانی رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔مقررین کا قائد ملت جعفریہ پاکستان شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی رحمۃاللہ علیہ کی 22ویں برسی کے اجتماعات سے خطاب۔پاکستان کی بقا ء اور سلامتی کے لئے پیروان شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی رحمۃاللہ علیہ ہر لمحہ تیار ہیں،پاکستان کو امریکی کالونی نہیں بننے دیں گے،ملکی استحکام کی خاطر قائد شہید علامہ عارف حسینی نے اپنی جان تک قربان کر دی ،قربانی رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ان خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی کے رہنماؤں ،مولانا غلام علی وزیری،مولانا احمد اقبال،مولانا شفقت انقلابی،مولانا منور نقوی،مولانا جمال شہیدی،مولانا عمران نقوی،مولانا شاہد رضا کاشفی،مولانا ذوالفقار جعفری،مولاناسجاد کربلائی،مولانا یاور عباس اور دیگر نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی کے زیر اہتمام قائد ملت جعفریہ پاکستان شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی رحمۃاللہ علیہ کی 22ویں برسی(5اگست) کی مناسبت سے شہر کی مختلف مساجد اور امام بارگوں میں منعقدہ مجالس اور سیمینارز کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مقررین نے کہا کہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی رحمۃاللہ علیہ نے اپنی پوری زندگی اسلام محمدی ؐ کی بقاء اور مملکت پاکستان کے تحفظ میں صرف کر دی حتیٰ یہاں تک کے دشمنان اسلام و پاکستان نے آپ کو اسلام کی سربلندی اور مملکت خداد پاکستان کے استحکام میں پیش پیش رہنے کے جرم میں 5اگست 1988ء کی صبح کو حالت وضو میں اس وقت شہید کر دیا جب آپ نماز کے لئے مسجد میں تشریف لا رہے تھے،علمائے کرام کا کہنا تھا کہ سرزمین پاکستان پر علامہ شہید عارف حسین الحسینی رحمۃاللہ علیہ جیسا عظیم فرزند نہ کبھی پہلے پیدا ہوا تھا اور نہ ب تک ہوا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینیرحمۃاللہ علیہ نے اسلام کی سربلندی اور مملکت کے استحکام اور ترقی کی خاطر اپنے گھر بار کو قربان کر دیا مگر دشمنان اسلام و پاکستا ن کے آگے سر تسلیم خم نہ کیا۔مقررین کا کہنا تھا کہ ملت جعفریہ پاکستان اپنے محبوب قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی رحمۃاللہ علیہ کی سیرت پر عمل پیرا ہے اور اس بات کے لئے پر عزم ہے کہ مملکت خداداد پاکستان کے تحفظ اور استحکام و ترقی کے لئے قائد ملت جعفریہ پاکستان شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی رحمۃاللہ علیہ کی سیرت پر گامزن رہتے ہوئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا اور دشمنان اسلام و پاکستان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔و اضح رہے کہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی رحمۃاللہ علیہ کو 1988ء میں5اگست کی صبح مدرسہ پشاور میں گولی مار کر شہید کر دیا تھا تاہم ملک بھر میں ملت جعفریہ اپنے عظیم قائد اور فرزند امام خمینی رحمۃاللہ علیہ کی یا دمیں مجالس ترحیم اور سیمینارز کا انعقاد کرتی ہے اور اپنے عزیز قائد شہید کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

.........

/110